گوہاٹی، یکم جنوری(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)آسام کے سابق وزیراعلیٰ ترون گگوئی نے نوٹ بندی کو لے کر آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس سے وہ اب پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ بھارت ایک اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے اور لوگوں کاوزیراعظم اور مالی نظام سے اعتماد ہٹ گیا ہے۔گگوئی نے کہاکہ مودی نے ایک ایسا فیصلہ لیا ہے جس سے اب وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔شروع میں انہوں نے کہا کہ صورتحال تین دن میں عام ہو جائے گی، پھر کہا کہ اس میں 50دن لگے گا اور اب وہ کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ حالات معمول پر کب ہوں گے؟۔ ہندوستان کی تاریخ میں پہلے کبھی بھی اس طرح کی پابندی نہیں لگی یا اپنے وسائل کے استعمال پر کوئی روک ٹوک نہیں لگی۔گگوئی نے اس بات کو لے کرناراضگی ظاہر کی کہ جب ملک بے یقینی سے گزر رہا ہے اور یہ خطرہ موجودہے۔مودی اب بھی نہیں کہہ پا رہے ہیں کہ صورتحال کب عام ہوگی اور شک کے بادل کب چھٹیں گے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقتصادی بحران چل رہا ہے اور صرف مرکز ہی منصوبہ بندی کی کمی اور نریندر مودی اس سنکی فیصلے کیلئے مجرم ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ ہندوستانی معاشی نظام میں اعتماد ختم ہو گیاہے۔50دنوں میں 60سے زائد تبدیلی۔میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔لوگوں نے وزیر اعظم کے عہدے پر شک کیا۔یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہے۔